اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں چند روز قبل اغواء کی جانے والی چھے سالہ بچی کو گزشتہ روز ذبح کر کے سڑک پر ڈال دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں چند روز قبل اس چھے سالہ معصوم بچی جسکا نام ’’سحر بتول‘‘ بتایا جاتا ہے، اسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ اغواء ہونے والی بچی کا تعلق شیعہ ہزارہ قوم سے ہے، جسے انتہائی بربریت اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے درندہ صفت عناصر ذبح کرکے پولیس لائن کوئٹہ سڑک پر ڈال کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے میں ایک مبینہ تکفیری نام نہاد مولوی کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، جو واردات کے دن سے اب تک علاقے میں نہیں آیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ گذشتہ پندرہ سالوں سے تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شیعہ ہزارہ قوم کے ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن پہلی مرتبہ یہی تکفیری دہشتگرد عناصر اب ایک معصوم سی ننھی بچی کو بھی تشدد اور قتل کرکے درندگی کی ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں جبکہ اس واقعے کیخلاف ملکی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی، حقیقی صحافت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲